کلو چینی کا حصول انسانیت کی تذلیل کا باعث، ہر جگہ گھنٹوں انتظار
خانپور‘بہاولنگر‘ کبیروالا‘ ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ نوائے وقت‘ نمائندہ خصوصی‘ خبرنگار‘ نامہ نگار) خان بیلہ میں چینی کا بحران عروج پر پہنچ گیا, چینی مافیا نے آنے والے 1200 تھیلے کو ناشتہ سمجھ کر ہضم کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے شہریوں کو چینی کی فراہمی کے دعوے ٹھس نکلے چیک اینڈ بیلنس کا نظام نہ ہونے چینی مافیا نے راتوں رات امیر بننے کے لیے نت نئے طریقے ایجاد کرلیا جس کی وجہ سے خان بیلہ میں چینی کے بحران نے سر اٹھالیا ۔خان پور سے نمائندہ خصوصی کے مطابق چینی کے ضلع میں چینی نایاب 2 کلو چینی لینے کے لیے لمبی قطاریں اور عام دکانوں پر حکومتی منتحب کردہ ریٹ پر بھی چینی دستیاب نہیں ضلعی انتظامیہ ناکام ہو چکی ہے ان خیالات کا اظہار سیاسی سماجی و تاجر رہنما صدر اسٹیل ورکس میاں انعام اللہ، چوہدری نعیم گلن، سعید شاہ، صدر فرنیچر مارکیٹ ایسو سی ایشن ارشد رحمانی ،سردار پرویز خان زاہری بلوچ، جنرل سیکرٹری اسٹیل ورکس رمضان شکوری، وجیش بالم راٹھور ،میاں نعمان چشتی ،احتشام علی قادری ،عظمت علی قریشی، ،محمد تنویر اورمحمد افتخار نے کیا۔بہاولنگر سے خبرنگار کے مطابق رمضان المبارک شروع ہوتے ہی شہریوں کا یوٹیلیٹی سٹورز پر رش۔ لوگ لائنوں میں کھڑے ہو کر گھنٹوں انتظار کرتے ہیں بعد ازاں انہیں بتا یا جاتا ہے کہ چینی اور گھی کا سٹاک ختم ہوگیا ہے کوئی اور چیز خریدلیں۔ اس بابت نوائے وقت کو ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت کی جانب سے عوام کو دی جانے والی سستی چینی اور گھی یوٹیلیٹی سٹور کی انتظامیہ اپنے من پسند ہوٹلوں اور دوستوں کو پہلے ہی فراہم کردیتی ہے۔ کبیروالا سے نامہ نگار کے مطابق سستی چینی کا حصو ل ایک’’ خواب ‘‘ 1 کلو چینی کا حصو ل انسانیت کی بدترین تذلیل کا باعث بن گیا،چینی کے حصو ل کے لئے گھنٹوں انتظار کے کالی ہاتھ لوٹنا معمول بن گیا،سٹال مالکان کا چینی کی فروخت میں لیت و لعل ، انتظامیہ کی ’’سب اچھا‘‘ کی گردان چو ک ٹا ئو ن ہال میں قائم رمضان بازار عوام کی دعزت نفس کی تذلیل کا باعث بننے لگا، رمضان بازار میںقائم چینی کے سٹال کا خالی رہنا معمول سا بن گیا ،گزشتہ روز بھی خریداری کے لئے بازار آئی عوام گھنٹوں انتظار کے بعد خالی ہاتھ گھروں کو لوٹ گئی، اس بارے جب مقامی انتظامیہ ضلعی اور صو بائی حکومت کو ’’سب اچھا‘‘ کی رپورٹیں ارسال کرتے انکی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے، شہری،سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر خانیوال سے صورتحال کے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔ٹھٹھہ صادق آباد سے نامہ نگار کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے سے ٹھٹھہ صادق آباد نواح کے 8 یوٹیلیٹی اسٹورز پل 14، چک 137,136,138 دس آر، پل 132 ، پل پنجو کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستی اشیاء چینی آٹا گھی دالیں بیسن سمیت دیگر اشیا نایاب ہیں سستی اشیاء کی قلت کے باعث عوام نے یوٹیلیٹی اسٹورز سے منہ موڑ لیا ہے، شہریوں سیاسی سماجی عوامی شخصیات نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لیکر سستی اشیاء کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔