سعودی عرب کی تجویز پر جی ٹونٹی کے وزراءزراعت کا خصوصی ویڈیو اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں جی ٹونٹی ممالک کے اراکین ،اقوام متحدہ کے تحت خوراک اور زراعت کی تنظیم سمیت دیگر عالمی تنظیموں کے رہنما شریک ہوئے۔اجلاس کے دوران چین کی جانب سے زرعی سرگرمیوں کی بحالی،زرعی مصنوعات کے تجارتی نظم و نسق اور مارکیٹ کے استحکام کو برقرار رکھنے اور کثیرالطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی تجویزپیش کی گئی۔اجلاس کے بعد جاری بیان میں یہ عزم ظاہر کیا گیا کہ دنیا بھرمیں خوراک کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔ بیان میں کہا گیاکہ عالمی منڈی میں خوراک کی قیمتوں میں غیرمعمولی اتار چڑھاو¿کے اقدامات سے گریز کیا جائے اور غریب ترین اور کمزور حلقوں کے لیے خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جائےگا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024