وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ، ٹیسٹ کے لئے شوکت خانم ہسپتال کے ماہرین نے کل سیمپل لیا تھا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سے چند روقبل ملاقات کرنے والے فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر عمران خان کا احتیاطی طور پر کورونا ٹیسٹ کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن برائے کرونا وائرس ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ کچھ روز قبل فیصل ایدھی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی، بطور ذمہ دار شہری وزیراعظم عمران خان نے اپنا کرونا ٹیسٹ کرانے پر رضامندی ظاہر کی۔ذرائع کے مطابق کہ شوکت خانم ہسپتال کے ماہرین پر مشتمل ٹیم نے وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ کے لیے سیمپل حاصل کر لیے تھے اور لیبارٹری میں تجزیے کے بعد رپورٹ تیار کی۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024