وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ملک میں کوروناوائرس کی وبا کی روک تھام کےلئے ناگہانی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کی کوششوں کو سراہا ہے۔
آج اسلام آباد میں ناگہانی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمدافضل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ادارے نے مرض کو پھیلنے سے روکنے کےلئے بروقت اقدامات کئے اور پوری قوم ان خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ بھی کوروناوائرس کےخلاف جنگ میں ہر ممکن تعاون اور سہولت فراہم کررہی ہے. انہوں نےکہاکہ ان کی وزارت نے چین سے طبی آلات پاکستان پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
ناگہانی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کے چیئرمین نے وزیرخارجہ کو چین اور دوسرے ملکوں سے موصول ہونے والے طبی آلات کے بارے میں بریفنگ دی۔