ایشین آئل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں کمی

ایشین آئل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں کمی ہوئی، برنٹ نارتھ سی کروڈ 12 فیصد سے زیادہ کمی سے 17 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا جس کی وجہ تیل پیدا کرنے والے ملکوں میں سٹاک کی گنجائش تقریباًختم ہوجانا ہے۔سنگاپور میں بدھ کو وقفے کے بعد 12.31 فیصد گر کر 16.98 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے جون کے لیے سودے 5 فیصد کمی کے ساتھ 11 ڈالر فی بیرل طے پائے۔