امریکہ کے صدر ڈونلڈٹرمپ نے ایرانی تیل خریدنے والے آٹھ ممالک کو حاصل استثنی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔وائٹ ہائوس نے آج ایک بیان میں کہا کہ اس فیصلے کے باوجود عالمی منڈی میں تیل کی فراہمی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔توقع ہے کہ وزریرخارجہ مائیک پومپیو آج رات فیصلے کی تفصیلات کا اعلان کریںگے ۔
امریکہ نے 2015ء کے معاہدے سے علیحدگی کے بعد گزشتہ نومبر میں ایرانی تیل کی برآمدات پر پابندیاں عائد کردی تھیں ۔