مرکز اور صوبہ پنجاب میں حزب اختلاف کی سب سے بڑی سیاسی جماعت مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو چیئرمین پبلک اکاونٹ کمیٹی نہ بنانیکے معاملے پر قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کی زیر صدارت ہونے والے مسلم لیگ ن اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ قائمہ کمیٹیوں کے استعفے پارٹی قیادت کو جمع کروائے جائیں گے اور اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز جب چاہیں گے استعفے اسپیکر پنجاب اسمبلی جمع کروا دیں گے۔مسلم لیگ ن نے پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کے لیے ہونے والی قانون سازی کی بھرپور مخالفت کا بھی فیصلہ کیا اور اس سلسلے میں پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں سے رابطہ کیا جائے گا۔اجلاس میں شریک ن لیگی رہنماں کا کہنا تھا کہ بلدیاتی اداروں کو بلڈوزکرنا سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے اور حکومت کے عوام دشمنی رویے کو ہرگزبرداشت نہیں کیا جائے گا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024