اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان نے صحت کے شعبے میں باہمی تعلقات کے فروغ کیلیے دوطرفہ معاہدے پر دستخط کئے.اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے وزرائے صحت نے صحت کے شعبے میں باہمی تعلقات کے فروغ کیلیے دوطرفہ معاہدے پر دستخط کئے ،ایران کے وزیر صحت سعید نمکی نے پیر کو ایران کے صدر حسن روحانی اور پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی موجودگی میں اپنے پاکستانی ہم منصب ظفر مرزا کے ساتھ صحت کے شعبے میں باہمی تعلقات بڑھانے کے ایک معاہدے پر دستخط کیے.واضح رہے کہ پاکستانی وزیر اعظم گزشتہ روز ایران کے دو روزہ دورے پر مشہد پہنچے جس کے بعد دارالحکومت تہران پہنچے اور پیر کو تہران میں ایران کے صدر کی جانب سے ان کا باضابطہ استقبال کیا گیا۔عمران خان اپنے دورہ ایران میں ایران کے اعلی حکام کے ساتھ ملاقات کریں گے
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024