وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت میڈیا کی آزادی اور اظہار رائے پر مکمل یقین رکھتی ہے،میڈیا اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک کے تاثر کو جلد ختم کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے ملاقات کی جس میں اکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا تحریک انصاف کی حکومت میڈیا کی آزادی اور اظہار رائے پر مکمل یقین رکھتی ہے، میڈیا اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک کے تاثر کو جلد ختم کیا جائے گا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا میڈیا اور تمام پریس کلبوں کو ساتھ لے کر چلیں گے،صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ اس موقع پر لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024