بڈھ بیر ماشو خیل کے نجی سکول میں مبینہ طور پر پولیو کے قطرے پینے سے متعدد بچوں کی حالت غیرہونے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ مشتعل افراد نے ہسپتال میں توڑ پھوڑ کی اور عمارت کو آگ لگا دی۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر ماشو خیل کے نجی سکول میں مبینہ طور پر پولیو کے قطرے پینے سے متعدد بچوں کی حالت غیر ہو گئی جس کے بعد تمام بچوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ، اسکول کی ٹیچر کے مطابق پولیو کے قطرے پینے کے بعد بچوں کی حالت خراب ہوئی۔جس پر علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ہسپتال میں توڑ پھوڑ کی اور ہسپتال کا مین گیٹ توڑ دیا جب کہ بنیادی مرکز صحت کی عمارت کو آگ لگادی.
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024