کراچی سے پشاور آنیوالی پرواز پی کے 305 میں بم کی اطلاع ملنے پر سیکیورٹی اہلکاروں نے طیارے کو گھیرے میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سےاڑان بھرنےپرپائلٹ کوبم کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد سیکیورٹی اہلکار نے طیارے کو گھیرے میں لیکر تمام مسافروں کو بحفاظت اتار لیا۔ پائلٹ نےپشاورایئرپورٹ پرلینڈنگ کےوقت کنٹرول ٹاورکواطلاع دی تھی۔
ایئر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا اور تلاش شروع کردی ہے۔
تازہ ترین اطلاع کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ پی آئی اے کے طیارے کے کارگو ایریا کی تلاشی لے رہا ہے۔