کینیڈا میں ایک ہزار گھر سیلاب میں بہہ گئے اور دو ہزار سے زیادہ افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ متاثرہ علاقے میں فوج امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔کینیڈا کے صوبے کیوبک میں آنے والے سیلاب میں ایک ہزار گھر بہہ گئے ہیں، بڑے پیمانے پر علاقہ زیر آب آ گیا۔ حکام نے سیلاب زدہ علاقے کا فضائی دورہ کر کے نقصانات کا جائزہ بھی لیا۔بتایا گیا ہے کہ دو ہزار سے زائد افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے ہیں تاہم متاثرہ علاقے میں 600فوجی امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ دریائوں میں پانی کی سطح تاحال بلند ہو رہی ہے جس کے باعث دریاں کے کناروں پر بند باندھے جا رہے ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024