سری لنکاکے شہرکولمبو میں ایئرپورٹ کے قریب پائپ بم برآمد ہوا ہے، غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق دیسی ساختہ پائپ بم کو ناکارہ بنادیاگیا۔یاد رہے کہ سری لنکامیں ایسٹرپر 4شہروں کے گرجا گھروں اورہوٹلوں میں8بم دھماکوں میں290افراد ہلاک اور500زخمی ہوئے تھے۔ہلاک ہونے والوں میں 35 غیر ملکی بھی شامل تھے،مرنے والے غیرملکیوں میں 5برطانوی،3 بھارتی جبکہ ڈنمارک،چین اور ترکی کے2،2 شہری شامل ہیں۔دوسری جانب سری لنکاکی فورسز نے بم دھماکوں میں ملوث ہونے کے شبہے میں 13افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024