کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون میں نامعلوم شخص نے گھر میں گھس کر خاتون اور دو بچوں کو نوک دھار آلے سے قتل کردیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق اورنگی ٹاون کے علاقے گلشن بہار غوثیہ چوک کے قریب گھر سے 32سالہ انیلہ، 3سالہ فاطمہ اور 3سالہ عبدالہادی کی لاشیں ملی ہیں، واقعے کی خبر ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی نفری موقع پر پہنچ گئی۔پولیس کے مطابق مقتولہ کا شوہر رات 8بجے برگر لینے گھر سے گیا تھا اور رات 10بجے واپس آیا تو لاشیں دیکھیں۔پولیس نے مقتولہ کے شوہر کو حراست میں لے کر موقع سے شواہد جمع کرلیے ہیں، مقتولہ کا شوہر درزی کا کام کرتا ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024