وزیراعظم عمران خان اور ایران کے صدر حسن روحانی کے درمیان تہران کے صدارتی محل میں بات چیت ہوئی ۔دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلووں اور مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔اس سے پہلے صدارتی محل پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں باضابطہ خیر مقدمی تقریب منعقد کی گئی۔اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔
وزیراعظم عمران خان کو گارڈ آف آنر بھی دیا گیا۔انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری ،بحری امور کے وزیر علی زیدی، مشیر تجارت عبدالرزاق داود، خصوصی معاونین ذوالفقار بخاری، ظفراللہ مرزا اور ندیم بابر بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔