پاکستان کے طلحہ طالب کی ایشین ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشن
بیجنگ(نیوز رپورٹر) پاکستان کے طلحہ طالب نے ایشین ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشن سمیٹ کر دنیا بھر میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرا دیا۔اس بڑی کامیابی کے بعد طلحہ کے اولمپکس 2020کے لیے کوالیفائی کرنے کے امکانات بھی روشن ہو گئے ہیں۔ چائنا میں شیڈول ایشیائی یونٹ میں طلحہ طالب نے انڈونیشیا، ترکمانستان اور بھارت سمیت 10ممالک کے پلیئرز کے خلاف کامیابی حاصل کی۔طلحہ طالب نے یہ کارنامہ کلین اور مقابلے میں 164کلو گرام جبکہ مجموعی طور پر304کلو گرام وزن اٹھا کر بنایا۔ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ کسی پاکستانی ویٹ لفٹر نے اس ایونٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔ایشیائی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ، اولمپک کوالیفائنگ رانڈ کا بھی حصہ ہے اس کامیابی کے بعد طلحہ طالب کے اولمپک 2020کے لیے رسائی کے امکانات بھی روشن ہو گئے ہیں۔