اظہر علی اور نثار احمد ایشین سائیکلنگ کنفیڈریشن اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے
اسلام آباد(نیوزرپورٹر) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری سید اظہر علی شاہ اور نائب صدر نثار احمد ایشین سائیکلنگ کنفیڈریشن اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اجلاس 26 اپریل سے ازبکستان میں شروع ہو گا جس میں سائیکلنگ کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اجلاس میں ایشین ممالک کے نمائندے بھی شرکت کریں گے جبکہ پاکستان کی جانب سے جنرل سیکرٹری سید اظہر علی شاہ اور نائب صدر نثار احمد نمائندگی کریں گے۔