عمران خان کی پالیسیوں سے ملک دیوالیہ ہوچکا:رانا تنویرحسین
فیروزوالہ (نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی وسابق وفاقی وزیرراناتنویرحسین نے کہاکہ عمران نیازی کی ناکام پالیسیوں نے ملک کودیوالیہ بنادیامہنگائی آسمان کو چھورہی ہے۔اقتصادی بحران خطرناک صورتحال اختیارکرچکاہے۔مہنگائی اوربیروزگاری نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔حکومت کی نوماہ کی کارکردگی مایوس کن ہے ہرطرف مایوسی اوربراحال ہونے بیرونی سرمایہ کا رپاکستان میں نہیں آرہے۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ حکومت زیادہ دیرچلتی نظرنہیں آرہی یوٹرن ،مفاد پرستی اورکرپشن کی سیاست نے ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا۔حکمران عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوگئے۔