دکان کے تالے توڑ کر80 ہزار روپے مالیتی سامان چوری کرلیا گیا
راولپنڈی ۔ اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) چوری کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ ائر پورٹ کوعمر اسمٰعیل نے بتایا کہ میری دکان کے تالے توڑ کر80 ہزار روپے مالیتی سامان چوری کرلیا گیا تھانہ سبزی منڈی کو آصف محمود نے بتایا کہ منڈی موڑ پر میری شہہ زور گاڑی نمبرRIS - 1630 چوری ہوگئی تھانہ گولڑہ کو محمد عفیف نے بتایا کہ G13/4 میں میرے گھر سے لیپ ٹاپ ، ویڈیو کیمرے اور موبائل فون چوری ہوگئے تھانہ شالیمار کو محمد اعجاز نے بتایا کہ ایف ٹین مرکز میں میرا موٹر سائیکل نمبرAGQ - 614 چوری ہوگیا۔