رمضان المبارک میں 309بازارلگائے جائیں گے:پیرسعیدالحسن شاہ
لاہور(خصوصی نامہ نگار)صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ وز یر اعلیٰ پنجاب نے رمضان پیکیج 2019 کی منظوری دے دی ہے ۔پیکیج کے تحت صوبہ بھر میں 309 رمضان بازار لگائے جائیں گے۔رمضان المبارک میں 2 ہزار کے قریب دسترخوان کا اہتمام کیا جائے گا۔ ماضی کے مقابلے میں عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے زیادہ سے زیادہ سبسڈی دی جائے گی۔ رمضان المبارک میں ریلیف کیلئے پوری ٹیم متحرک کردار ادا کرے گی۔ اشیائے ضروریہ مارکیٹ کے مقابلے میں رمضان بازاروں میں سستے داموں دستیاب ہوں گی۔ہدایت پر حکومت نے رمضان المبارک میں صوبہ پنجاب کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے اہم اقدامات پر عمل در آمد شروع کر دیا ہے۔ رمضان المبارک کے دوران عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی حکومت کااہم ا مشن ہے، ان مقا صد کیلئے ہر قسم کے ضروری ا قدامات کو عمل میں لایا جائے گا۔ ایسے تمام ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کا موقع پر سخت احتساب کرنا ہو گا جو اس مبارک مہینے کے تقدس کو پامال کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں ریلیف کیلئے پوری ٹیم متحرک کردار ادا کرے گی۔ اشیائے ضروریہ مارکیٹ کے مقابلے میں رمضان بازاروں میں سستے داموں دستیاب ہوں گی۔ اگر اس دوران کسی قسم کی کوتاہی سامنے آئیں تو سخت باز پرس ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے ا ن رمضان بازاروں میں اپنے فرائض کے لئے میدان عمل میں آجائیں اور باقاعدگی سے تمام دکانداروں کے باٹوں کے اوزان و پیمائش پر سختی سے چیکنگ کا عمل شروع کریں۔