این اے 61 کے ووٹرز عامر کیانی سے اسمبلی رکنیت سے بھی استعفیٰ چاہتے ہیں، ملک ابرار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے ملک ابرار احمد نے کہا ہے کہ این اے 61 کے ووٹرز اپنے پی ٹی آئی کے ایم این اے کے وزارت صحت میں چوری اور کرپشن میں رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر شدید اضطراب میں مبتلا ہیں حلقے کے عوام مطالبہ کر رہے ہیں کہ عامر کیانی کو ان کے حق نمائندگی سے ہٹایا جائے عوام سوال کر رہے ہیں رینج روڈ پر ایک کاروباری دفتر کے افتتاح کے موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان یہ دعویٰ کرتے تھے کہ میرے ساتھ کوئی چور نہیں بیٹھ سکتا اپنے وفاقی وزیر صحت کی کرپشن پہلے خود ان کے سامنے آئی جس پر ان کا استعفیٰ لیا گیا حلقے کے عوام مطالبہ کرتے ہیں کہ عامر کیانی کو اب اسمبلی کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے دینا چاہئے ۔