پاکستانی
اب ہم پاکستانی ہیں۔ نہ بلوچی‘ نہ پٹھان‘ نہ سندھی‘ نہ بنگالی‘ نہ پنجابی‘ ہمیں پاکستانی اور صرف پاکستانی کہلانے پر فخر کرنا چاہئے۔ ہم جو کچھ محسوس کریں‘ جو بھی عمل کریں‘ جو قدم بھی اٹھائیں‘ پاکستانی اور فقط پاکستانی کی حیثیت میں۔اب آپ جب بھی کوئی نیا اقدام کریں تو پہلے ذرا سوچ لیں کہ یہ آپ کی ذاتی یا مقامی پسندو ناپسند کے زیراثر ہے یا پاکستان کی فلاح و بہبود کا خیال دوسری باتوں پر غالب ہے۔
(کوئٹہ میونسپلٹی کے استقبالیہ میں۔ 15 جون 1948 ئ)