پچھلے دو برس سے سو کے لگ بھگ اعلیٰ ترین ڈگری (پی ایچ ڈی) کے حامل نوجوان اسلام آباد کی شاہراہوں پر رل رہے ہیں۔ کبھی ایچ ‘ ای سی کے سامنے‘ کبھی شاہراہ آئین پر اور کبھی بنی گالہ میں کہ اقتدار کانیا مرکز ٹھہرا‘ گزشتہ اکتوبر وہ بنی گالہ گئے‘ تو وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے ان سے وعدہ کیا تھاکہ چند مہینوں میں کہیں نہ کہیں کھپا دیا جائے گا۔ چھ ماہ کے انتظار کے بعداگلے روز وہ پھر بنی گالہ جا پہنچے مگر اس بار سرکار کچھ زیادہ ہی اہم کاموں میں مصروف تھی۔ پی ایچ ڈی ڈاکٹروں کی آمد کو دخل در معقولات جانا اور پولیس نے ان کی وہ درگت بنائی کہ الامان الحفیظ
میرے عزیز بچو؛ تمہیں وہاں سے کچھ ملنے والا نہیں۔ اپنی مدد آپ کرو۔ ایم فل والے پرائمری؍ مڈل سکولوں میں پڑھا رہے ہیں۔ آپ بھی کوشش کر کے وہیں کہیں ایڈجسٹ ہو جائیں اور ان روشن دماغوں کو (بد) دعائیں دیں۔ جنہوں نے آپ کو اس راہ پر لگایا اور لاوارث چھوڑدیا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024