افغانستان :ووٹر رجسٹریشن مرکز میں دھماکا ،12 افراد ہلاک ،درجنوں زخمی

Apr 22, 2018 | 13:34

ویب ڈیسک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ووٹر رجسٹریشن دفتر کے قریب ہونے والے خودکش دھماکے میں 12افراد ہلاک ،جبکہ درجنو ں زخمی ہوگئے  جبکہ 4زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔افغان میڈیا کے مطابق کابل کے علاقے پولیس ڈسٹرکٹ 6 میں خود کش بمبار نے ووٹر رجسٹریشن مرکز کے اندر داخل ہوکر خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں 12افراد ہلاک اور درجنو ں زخمی ہو گئے ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 4 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ اسپتال ذرائع نے ہلاکتوں میں اضافے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔دوسری جانب افغانستان کے صوبہ بلخ کے ضلع چہار بولاک میں طالبان جنگجوؤں کے ساتھ گزشتہ روز ہونے والی جھڑپ میں شدید زخمی ہونے والے ضلعی پولیس کے سربراہ محمد حلیم کھنجر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اتوار کومقامی اسپتال میں دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والے پولیس افسر کی نماز جنازہ پولیس ہیڈ کوارٹر میں ادا کر دی گئی۔

مزیدخبریں