وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف دو روزہ دورے پر کراچی روانہ ہو گئے۔شہباز شریف کراچی میں منعقد ہونے والے سی پیک سیمینار سے کلیدی خطاب کریں گے۔کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔شہباز شریف گورنر ہاؤس کراچی میں صنعت کاروں ، تاجر برادری اور بزنس مینوں سے ملاقات کریں گے۔ شہباز شریف ایم کیوایم بہادرآباد کے رہنماؤں سے بھی ملیں گے۔اے این پی کے رہنما شاہی سید سے ملاقات کریں گے اور جرگہ سے خطاب کریں گے۔شہباز شریف اہم سیاسی ملاقاتیں کریں گے۔شہباز شریف کراچی کےمختلف مقامات پرکارکنوں سےخطاب کریں گے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024