ن لیگ نے ہمیشہ ملک و قوم کیلئے قربانیاں دیں‘ آئند ہ الیکشن میں بھی کامیاب ہو گی
ملتان (سپیشل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام اور ملک کے لئے قربانیاں دی ہیں آئندہ آنے والے الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن میدان مارے گی یہ بات سابق ایم این اے طارق رشید اور ٹکٹ ہولڈرز ملک انور علی نے اقبال عاربی کی طرف سے دئیے جانے والے اپنی رہائشگاہ پر ستقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا ہے کہ اب تک میاں نواز شریف خاندان کے خلاف کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی جبکہ چند قوتیں ہیں جو مسلم لیگ ن کو تباہ کرنا چاہتی ہیں لیکن عوام مسلم لیگ ن کی ڈھال بن کر پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان جو خود کرپشن گینگ ہیں اور جلد ا نکی ایمانداری نقاب ہونے والی ہے۔