ضلع مظفر گڑھ میں پہلی ای لائبریری کا آغاز 3ہزار کتابیں، 40نشستیں لگادی گئیں: احسان صمد
شاہ جمال(نامہ نگار)حکومت پنجاب نے ضلع مظفر گڑھ میں پہلی ای لائبریری کا آ غاز کر دیاجس میں ابتدائی طور پر تین ہزار کتابیںاور چالیس نشستیں لگا دی گئیں۔حکومت پنجاب کی جانب سے ضلع مظفر گڑھ میں جدید سہولیات سے آ راستہ الیکٹرانک لائبریری کا قیام عمل میں لایا گیا جس سے متعلق انچارج احسان صمد نے بریفنگ میں بتایا کہ صوبہ بھر کے صرف بیس اضلاع میں مذکورہ لائبریریاں قائم کی گئی ہیں جن میں عوام کو ٹیکنیکل بنیادوں پرپڑھنے کے مواقع فراہم کیئے جا رہے ہیں جس میں لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹ کے ذیعے مختلف ڈیٹا بیس اور ڈیجیٹل ریسورسز تک رسائی آ سان بنا دی گئی ہے لائبریری میں 40نشستوں پر مشتمل جدید طرز اورجدید ٹیکنا لوجی سے آ راستہ آ ڈیٹوریم بھی قائم کیا گیا ہے جس نو جوانوںکے لیئے لیکچر،سیمینار اور مختلف تقریبات منعقد کی جا ئینگی ۔