پی ایم اے ملتان کا الیکشن شیڈول منسوخ کرنے کی درخواست‘ سماعت 26 اپریل تک ملتوی
ملتان (سپیشل رپورٹر)سول جج ملتان نے پی ایم اے ملتان کے الیکشن شیڈول کومنسوخ کرنے کی درخواست میں بحث کے لئے سماعت 26 اپریل تک ملتوی کرنے کاحکم دیاہے۔فاضل عدالت میں پی ایم اے ملتان کے صدر ڈاکٹر شاہد راؤاور جنرل سیکرٹری کاشف چشتی نے درخواست توہین عدالت دائرکی تھی کہ فاضل عدالت کی جانب سے 4 مئی 2017 ئ کو پی ایم اے کا الیکشن شیڈول جاری نہیں کرنے کاحکم دیاتھااورمذکورہ حکم اب تک برقراررہے لیکن مخالف فریق کی جانب سے 15 مارچ کوالیکشن شیڈول جاری کرنے کے ساتھ ڈاکٹرفہیم اخترلابرکوالیکشن کمیشن مقررکردیاگیاہے جو سراسرتوہین عدالت ہے اس لئے مذکورہ الیکشن شیڈول کے تحت 14 اپریل کوہونے والے انتخابات کاانعقادغیر قانونی قراردے کرمنسوخ کرنے کاحکم دیاجائے۔