تحریک انصاف نے متوقع امیدواروں سے بغاوت نہ کرنے کا حلف نامہ بھی مانگ لیا
کبیر والا (نامہ نگار) تحریک انصاف کی قیادت نے عام انتخابات میں اپنے متوقع امیدواروں سے تحریری حلف نامہ مانگ لیا کہ وہ قیادت کے فیصلے سے بغاوت نہیں کریں گے۔ انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے عام انتخابات کے لئے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں سے ٹکٹ کی درخواست کے ساتھ تحریری حلف نامہ بھی مانگ لیا ہے کہ وہ حلفاً تحریری طور پر اس پابندی کا اظہار کریں کہ قیادت کی طرف سے ٹکٹ ملنے یا نہ ملنے کی صورت میں فیصلے کا احترام کریں گے اور وہ نہ تو پارٹی چھوڑیں گے اور نہ ہی کسی دوسری پارٹی میں شمولیت کریں گے اور نہ ہی آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب میں حصہ لیں گے۔ اس صورت حال سے امیدواروں کے اندر اپنے سیاسی مستقبل کے لئے لمحہ فکریہ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔