رورل ہیلتھ سنٹر حویلی کورنگا خوبصورت عمارت‘ سہولتوں کا فقدان
باگڑ سرگانہ (نامہ نگار ) رورل ہیلتھ سنٹر حویلی کورنگا خوبصورت عمارت مگر سہولتوں کا فقدان ‘ ہسپتال میں نہ لیڈی ڈاکٹر ہے نہ ایکسرے کی سہولت ‘ مریضوں کیلئے ادویات نہ سہولیات ہیں ‘نوٹس لیا جائے رشوت لیکر ایم ایل سی جاری کئے جارہے ہیں ‘ عمارت کا رنگ و روغن اور صاف ستھرا ماحول قابل دید ہے ‘گذشتہ روز سنٹر کے وزٹ کے ہر طرف پھول اور خوبصورت ہسپتال دیکھنے کو ملا ‘ جس کی تزئین و آرائش میں سابق میڈیکل آفیسر محمد امجد کمبوہ اور موجودہ ڈاکٹر محمد علی کی خصوصی کوششوں کا عمل دخل بتایا جاتا ہے مگر اس رورل ہیلتھ سنٹر کے حوالہ سے انجری کے مریضوں اور خواتین کو کبیروالا ریفر کرنے کی شکایت عام ہے ‘ اگرچہ اس ہسپتال میں عملہ کی شدید کمی ہے مگر موجود عملہ بھی صرف حاضریاں لگانے تک محدود ہے ‘سماجی شخصیت مہر محمد اقبال مچڑ نے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔