اقبال ایک عہد کا نام جو ہمیشہ زندہ رہے گا: رانا اسلم ساغر
ملتان (لیڈی رپورٹر) ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن اور نظریہ پاکستان فورم ملتان کے زیراہتمام شمع بناسپتی و کوکنگ آئل کے تعاون سے مصور پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کے 80 ویں یوم وفات کے سلسلے میں لاء کالج ملتان میں صدر نظریہ پاکستان فورم پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی کی زیر صدارت تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمانان خصوصی پروفیسر محمد حنیف چوہدری شاکر حسین شاکر مخدوم شعیب اکمل ہاشمی ڈاکٹر اکمل مدنی عامر شہزاد صدیقی میجر جاوید مسرت مارکیٹنگ منیجر شمع بناسپتی عمران اعظمی اور صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم شامل تھے جبکہ مہمانان اعزاز رانا محمد اسلم ساغر محمد علی رضوی عنبرین بلوچ سجاد ملک راؤ نوید مختار وقاص فرید قریشی رضوان اختر بھٹہ وقاص مرید انصاری محمد ارسلان سرفراز حمادملک غلام فاروق حذیفہ اکبر اور شاہد عباس شامل تھے اس موقع پر بچوں کے درمیان علامہ اقبال کی نظموں پر ٹیبلوز ‘ تقاریر اور کلام اقبال کے مقابلے ہوئے جن میں حصہ لینے اور جیتنے والے طلباء و طالبات میں علامہ اقبال کی تصانیف اقبال ‘ بال جبریل ‘ بانگ درا‘ ضرب کلیم و دیگر تقسیم کی گئیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا اسلم ساغر حنیف چوہدری شاکر حسین شاکر نعیم اقبال نعیم و دیگر نے کہا کہ اقبال ایک عہدکا نام ہے جو ہمیشہ زندہ رہے گا علامہ کے افکار کو اپنا کر ہم وطن کو عظیم تر بنا سکتے ہیں۔