فکر اقبالؒ پر عمل میں ہی ہماری بقا ہے: رانا الطاف
ملتان (لیڈی رپورٹر) پنجاب ٹیچرز ادبی و ثقافتی فورم کے چیئرمین رانا الطاف حسین نے کہا ہے کہ فکر اقبالؒ پر عمل میں ہی ہماری بقا ہے حکمران اقبالؒ کے اشعار تقریروں میں پڑھنے کی بجائے اسکے فلسفے کو سمجھیں اور اس پر عمل کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقبالؒ ڈے کے حوالے سے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ نسل نو کو فکر اقبال سے روشناس کرانا اساتذہ کی بڑی ذمہ داری ہے۔