عام انتخابات میں پی ٹی آئی کامیاب ہو گی: زین قریشی
ٹا ٹے پور( نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنمامخدوم زین حسین قریشی نے حلقہ 157 دورہ کے موقع پر عمائدین سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہروں کی طرح دیہی علاقوں میں بھی تحریک انصاف مقبول جماعت بن چکی ہے 2018کا الیکشن تحریک انصاف کی کامیابی کا الیکشن ہے۔