ایچ ای سی کی 3 رکنی ٹیم کا دورہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی‘ مختلف شعبوں کامعائنہ
ملتان (سٹاف رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمشن (ایچ ای سی) کی 3 رکنی ٹیم نے ڈاکٹر میجر جنرل (ر) اسلم کی سربراہی میں نشتر میڈیل یونیورسٹی ملتان کا دورہ کیا اس دوران ٹیم نے یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر سلمان وارث پروفیسر ڈاکٹر مسعودالرؤف ہراج پروفیسر ڈاکٹر شاہد راؤ‘ پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ و دیگر نے ایچ ای سی کی انسپکشن ٹیم کو معائنہ کرایا واضح رہے کہ نشتر میڈیکل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ ملنے کے بعد یہ ایچ ای سی کی جانب سے آفیشل دورہ تھا جس میں یونیورسٹی کے مقررہ معیار کو جانچنا مقصد تھا اس سلسلے میںٹیم نے معائنہ مکمل کیا اور واپس روانہ ہو گئی ہے جبکہ آئندہ چند روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔