مظفر گڑھ‘ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے چرچ میں فرضی مشق
مظفرگڑھ(نامہ نگار) فیاض پارک کے قریب واقع سینٹ میری چرچ میں پولیس،حساس اداروں اور ریسکیو کی جانب سے فرضی مشقیں کی گئیں،فرضی مشقوں کا مقصد کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور سکیورٹی اداروں کی کارکردگی جانچنا تھا،اس موقع پر چرچ میں داخل ہونے والے دہشتگردوں کو قابو کرنے کا بھی عملی مظاہرہ کیاگیا جبکہ دہشتگردانہ واقعہ کے دوران زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کرنے کا بھی مظاہرہ کیاگیا۔فرضی مشقوں کے دوران فوج اور پولیس کے جوانوں نے سینٹ میری چرچ کو گھیرے میں لیے رکھا۔