گورنمنٹ ہائی سکول 115 پندرہ ایل میں طالب علم کی ہلاکت ‘ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کے آج دورہ کا امکان
محسن وال (نامہ نگار) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چک نمبر 115پندرہ ایل میں طالبعلم کے جاں بحق معاملہ صوبائی سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب کیآج سکول کے دورے کا امکان گورنمنٹ بوائز ہائی سکول 115 پندرہ ایل میں تھپڑوں والی کبڈی نے معصوم بچے کی جان لے لی تھی چھٹی کلاس کا طالبعلم بلال تھپڑوں کی بارش برداشت نہ کرسکا معا ملہ کی انکوائری کے لیے صوبائی سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ملک اللہ بخش کے آج سکول کے دورے کا امکان ہے واضح رہے کہ ہیڈماسٹر عابد حسین کو پہلے ہی غیرذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر معطل کردیا تھا۔