ہول سیلرز نے رمضان سیزن کمانے کیلئے اشیاء صرف سٹاک کرنا شروع کر دیں
خانیوال ( خبرنگار ) ہول سیل ڈیلر نے ماہ رمضان کا سیزن کمانے کیلئے روز مرہ استعمال کی اشیاء سٹاک کرنا شروع کر دیں مارکیٹ میں منصوعی قلت اشیاء کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ادارے ذخیرہ اندوزوںکے خلاف کارروائی کے لیے تیار نہیں ۔ تفصیلات کے مطابق خانیوال میں موجود مین بازار کے اندر اشیاء خور دونوش کے ہول سیل ڈیلر وں نے رمضان المبارک کی آمد سے پہلے ہی اشیاء کے سٹاک کرنا شروع کر دیئے ذرائع کے مطابق ذخیرہ اندوزوں نے 50 لاکھ کی مشروبات سٹاک کر لیں اور فی کس اشیاء میں 5 روپے غیر معمولی اضافہ بھی کیا گیا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ ان کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے ابھی تیار نہیں ہے ۔