ضلع مظفر گڑھ میں ایک لاکھ 31 ہزار میٹرک ٹن گندم خریداری کا ہدف مقرر
مظفرگڑھ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سیف انور جپہ کا کہنا ہے کہ رواں سال ضلع مظفرگڑھ میں محکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے ایک لاکھ 31 ہزار میٹرک ٹن گندم خرید کی جائے گی جبکہ گندم خریداری کے لیے ضلع بھر میں 17 خریداری سنٹرزقائم کیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سیف انور جپہ کا کہنا تھا کہ باردانہ کی فراہمی کے لیے کاشتکاروں سے درخواستوں کی وصولی کا عمل جاری ہے،دس ایکڑ سے زائد رقبہ کے مالک زمینداروں کو باردانہ نہیں دیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کا کہناتھا کہ باردانہ کے حصول کے لیے دی گئی درخواستوں کی چھان بین کے بعد 24 اپریل سے باردانہ کی فراہمی کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر سیف انور کے مطابق رواں سال ضلع مظفرگڑھ میں ایک لاکھ 31 ہزار میٹرک ٹن گندم کی خریداری کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کے لیے 100 کلوگرام کی 13 لاکھ 10 ہزار بوریاں کاشتکاروں کو دی جائیں گی۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں محکمہ خوراک کے 17 فوڈ سنٹرز پر گندم کی خریداری کی جائے گی،کاشتکاروں کی سہولت کے لیے فوڈ سنٹرز پر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔