کائی نیشیکوری اور الیگزینڈر زیورو مونٹی کارلو ماسٹرز کے سیمی فائنل میں داخل
مونٹی کارلو (اے پی پی)کائی نیشیکوری اور الیگزینڈر زیورو نے جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ تفصیلات کے مطابق مونٹی کارلو میں جاری مینز سنگلز مقابلوں کے تیسرے سیمی فائنل میں جاپان کے کائی نیشیکوری نے سیکنڈ سیڈڈ کروشیا کے مرین چلچ کو سخت مقابلے کے بعد 6-4 ، 7-6 اور 6-3 سے ہرایا۔