قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ واہگہ بارڈر ، حسن علی نے فاتحانہ جنریٹر سٹائل بنا یا
لاہور(نمائندہ سپورٹس )دورہ انگلینڈ کیلئے منتخب ہونے والی قومی ٹیم نے گزشتہ روز واہگہ بارڈر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شاندار پریڈ دیکھی اور ملک سے محبت کے عزم کا اظہار کروایا لیکن ان سب میں فاسٹ باولر حسن علی بازی لے گئے۔ واہگہ بارڈر پر قومی ٹیم کی آمد پر شائقین میں جوش و جذبہ مزید بڑھ گیا ، شائقین نے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو دیکھ کر نعرہ بازی بھی کی جبکہ اس موقع پر حسن علی کا جوش دیدنی تھا جو کہ فوجیوں کے ساتھ درمیان میں اتر آئے اور انہوں نے بالکل ویسے ہی سٹائل میں اپنے بازو پھیلا کر بھارتیوں کی طرف منہ کر کے اپنی ہمت کا مظاہرہ کیا۔ حسن علی رینجر ز کے ساتھ پریڈ والے علاقے میں آئے اور بالکل روایتی انداز میں اپنے جذبات کا اظہا رکرتے رہے بلکہ وہ اپنے ’پٹ ‘ پر زور زور سے ہاتھ مار کر اپنی وقت کا بھی مظاہرہ کرتے ہیں ، حسن علی نے اس موقع پر اپنا فاتحانہ جنریٹر سٹائل بھی بنایا جو کہ وہ وکٹ لینے کے جشن مناتے ہوئے بناتے ہیں۔پریڈ کے جوشیلے انداز دیکھ کر کھلاڑی بھی پرجوش ہو گئے۔ "جیوے جیوے پاکستان" کے فلک شگاف نعروں سے فضا گونجتی رہی۔کرکٹرز کو واہگہ بارڈر اور پریڈ کا نظارہ کرانے کا مقصد شاہینوں کے جذبوں کو جیت کے لیے ابھارنا تھا۔