پاکستان ون ڈے کرکٹ کپ 25 اپریل سے اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں شروع ہوگا
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام پاکستان ون ڈے کرکٹ کپ25 اپریل سے اقبال سیٹڈیم فیصل آباد میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے پانچ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور فیڈرل ایریا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ہر ٹیم چار چار میچ کھیلے گی اور ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 6 مئی کو کھیلا جائیگا ٗ 25 اپریل کو پنجاب اور بلوچستان کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ 26 اپریل کو فیڈرل ایریا کا مقابلہ خیبر پختونخوا سے، 27 اپریل کو بلوچستان کا مقابلہ سندھ سے، 28 اپریل کو خیبر پختونخوا پنجاب سے، 29 اپریل کو سندھ کا مقابلہ فیڈرل ایریا سے، 30 اپریل کو خیبر پختونخوا کا مقابلہ بلوچستان سے ہوگا۔ یکم مئی کو پنجاب اور فیڈرل ایریا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔