رافیل نڈال فائنل میں پہنچ گئے
مونٹی کارلو (اے پی پی) شہرہ آفاق ہسپانوی سٹار اور عالمی نمبر ایک رافیل نڈال فتوحات برقرار رکھتے ہوئے مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے، انہوں نے سیمی فائنل میں گریگور دمترف کو شکست دی۔ مونٹی کارلو ماسٹرز کے سلسلے میں ہفتہ کو کھیلے گئے مینز سنگلز سیمی فائنل میں نڈال نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گریگور دمترف کو سٹریٹ سیٹس میں با آسانی ہرا یا۔