بھارتی کرکٹر کی سالگرہ میں ویسٹ انڈین کھلاڑی خود ہی کیک بن گیا
نئی دہلی(نیٹ نیوز)بھارتی کرکٹر کے ایل راہل کی سالگرہ کے موقع پر جب راہل کے دوستوں نے سالگرہ منانے کا ارادہ کیا توویسٹ انڈین کھلاڑی گیل اپنے منفر انداز میں کچھ انوکھا کرتے دکھائی دئیے اور کیک ہی بن گئے۔ کرس گیل نے ٹیبل میں رکھے پھلوں کے خوبصورت کیک کے بیچ و بیچ اپنا سَر نکالا اورٹیبل پر خود ہی کیک بنے رہے۔