بچت اسکیموں کے ریٹ میں اضافہ کا فیصلہ
کراچی (کامرس رپورٹر )کئی ماہ کے بعد حکومت نے بچت اسکیموں کے ریٹ میں اضافہ کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے14 ماہ کے بعد نیشنل سیونگ اسکیموں کے منافع جات کی شرح بڑھانے سے متعلق تیاریوں میں مصروف ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق حکومت مختلف اسکیموں کے ریٹ میں 14 ماہ کے بعد 0.30 فیصد سے 0.75 فیصد اضافہ متوقع ہے، ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ طویل مددتی بانڈز کی شرح بڑھ جانے سے بچت اسکیم کے ریٹ میں اضافہ کیے جانے کا امکان ہے، جس کا باقائدہ اعلان 30 اپریل کو متوقع ہے۔اس وقت پینشنرز اور بہبود سرٹیفیکیٹ کا شرح منافع 9.36 فیصد، اسپیشل سیونگ اسکیم کا شرح منافع 6.03 فیصد اور ریگولر انکم سرٹیفیکیٹ کا شرح منافع 6.54 فیصد ہے۔