ایک تصویر ایک کہانی
لکی مروت کا رہائشی پست قد عبدالستار ایک مقامی ہوٹل میں مہمانوں کیلئے مین گیٹ کھولنے کی ڈیوٹی سرانجام دیتا ہے۔ ہر دو ماہ بعد تنخواہ لے کر گائوں جاتا ہے اور بیوی والدین کو خرچہ دے آتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ایک بیٹا عطا کیا ہے۔ میری بیوی پورے قد کی ہے۔ چھوٹے قد سے کبھی پریشان نہیں ہوا۔ بڑے بڑے کام کرنے کی ہمت ہے۔ بھرپور محنت کرتا ہوں اور زندگی اچھی گزارنے کی خواہش ہے۔ کوشش ہے بچوں کو اچھی تعلیم دلائوں۔ ماں باپ کی بھرپور خدمت کررہا ہوں اور کرتا رہوں گا۔ ارادے بہت مضبوط ہیں، باقی جو اللہ تعالیٰ کو منظور۔ خاندان کے ساتھ بہت اچھا گزارا ہورہا ہے۔ (تصویر:اعجاز لاہوری)