مکرمی!پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی کے ساتھ ساتھ بڑھتی ہوئی ٹریفک کئی مسائل پیدا کر رہی ہے۔ آئے روز تیز رفتاری کے باعث بہت سے حادثات اور انسانی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے۔ صرف یہی نہیں گاڑیوں سے نکلنے والا زہریلا دھواں اور ہارن کا شور معاشرے میں ماحولیاتی آلودگی کا باعث بن کر کئی بیماریوں کو جنم دے رہا ہے۔ ذمہ دار سے درخواست ہے کہ اس تشویشناک صورتحال کا نوٹس لے کر شہر میں ٹریفک سسٹم کو درست کرنے کی تدابیر اختیار کی جائیں۔ وقار حمید
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38