فیروزوالا: معمولی جھگڑے پر بیوی‘ دکاندار کے ہاتھوں طالب علم قتل‘ 2زخمی
فیروزوالا (نامہ نگار) معمولی جھگڑے پر بیوی‘ موبائل واپس کرنے کے جھگڑے پر طالب علم قتل‘ 2زخمی۔ نورپور ورکاں کا عبدالعزیز جو اپنے سسرال کے ہاں ہی بیوی کے ہمراہ رہتا تھا‘ دونوںمیاں بیوی میں کسی بات پر جھگڑا ہوگیا جس پر شوہر نے گولی مار کر اپنی بیوی کو زخمی کردیا۔ طبی امداد کے لئے ہسپتال لایا گیا جہاں پر وہ دم توڑ گئی۔ فیروزوالا پولیس نے مقتولہ کی لاش قبضہ میں لے لی۔ پولیس نے مقتولہ کے شوہر کو حراست میں لے لیا۔ جس نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنا پسٹل گھر میں صاف کر رہا تھا کہ لوڈ شدہ گولی اچانک چل گئی جو اس کی بیوی کو لگی جس سے وہ موقع پر ہلاک ہوگئی۔ مقتولہ ایک بچے کی ماں تھی۔ ڈسن والا کے زمیندار ریاض احمد بھلہ کے بیٹے طالب علم عدیل احمد بھلر نے مقامی دکاندار سے موبائل فون خریدا جو خراب نکل آیا۔ واپس کرنے کے لئے ساتھی کے ہمراہ دکاندار عبدالجبار کے پاس گیا جہاں انکے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔ دکاندار نے مشتعل ہوکر ساتھیوں کی مدد سے چھریوں کے وار کرکے عدیل احمد کو قتل جبکہ دو ساتھیوں شان علی اور حیدر کو زخمی کردیا۔ بعد میں ملزمان نے فائرنگ کرکے دو نوجوانوں وقاص احمد اور قاسم کو شدید زخمی کردیا جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کر دیا گیا۔ ملزمان فرار ہوتے وقت مقتول کی موٹرسائیکل بھی لیگئے۔ فیروزوالا پولیس نے مقتول کی لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال داخل کرا دی۔