تحریک انصاف کے لاہور جلسے کیلئے ’’چاروں صوبوں کی جان میرا کپتان‘‘ نیا گیت تیار
لاہور (آئی این پی) تحریک انصاف کے جلسوں میں ڈی جے کے فرائض سرانجام دینے والے ولی سنز نے مینار پاکستان جلسے کیلئے نیا گیت تیار کر لیا۔ قیصر گڈو نے گیت کے بول چاروں صوبوں کی جان ، میرا کپتان عمران خان ‘وزیر اعظم پاکستان میرا کپتان عمران خان گنگنائے۔ اس گیت میں عمران خان کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔