لندن ٹیوب سٹیشن کے قریب 2افراد پر چاقو سے حملہ
لندن (نوائے وقت رپورٹ) لندن میں ٹیوب سٹیشن کے قریب دو افراد پر چاقو سے حملہ کیا گیا‘ میٹرو پولیٹن پولیس کے مطابق چند گھنٹے قبل بھی چاقو حملے میں نوجوان ہلاک ہو گیا تھا۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ رواں سال لندن میں چاقو سے حملوں میں ہلاک افراد کی تعداد 40ہوگئی۔