بھکر: سڑکوں کی تعمیر کیلئے مشینری پہنچ گئی، 15 روز کی ڈیڈ لائن
بھکر(نامہ نگار)مشینری پہنچ چکی ہے گورنمنٹ کنٹریکٹر کو 15دن کی ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے شہر کے روڈز جلد مکمل ہوجائیں گے عوامی مشکلات کا احساس ہے تمام عملہ کو پابند کردیا گیا ہے تمام ترتوجہ سٹی کی سڑکوں پر مرکوز کردی گئی ہے ان خیالات کا اظہار ایکسین ہائی وے چوہدری اویس نذیر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایس ڈی او ملک عدنان عزیز کے علاوہ دیگر ماتحت عملہ کے ملازمین بھی موجودتھے انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں محکمہ ہائی وے کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں کے معیار و مقدار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جارہا تمام کاموں کی خودنگرانی اور موقعہ پر جاکر معائنہ کرنے کے بعد ادائیگیاں کی جارہی ہیں بھکر سٹی کے مختلف روٹس پر جاری سڑکوں کے کام کو جلداز جلد مکمل کرنے کیلئے ٹھیکیدار کو وارننگ جاری کردی گئی ہے کہ وہ آنے والے دو ہفتوں کے اندر کام کو نمٹائے عوام کی مشکلات ناقابل برداشت ہیں۔